قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کی جانب سے ان کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا ہے۔
کچھ دیر قبل شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی بیٹی کے لیے شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق کی گئی تھی جس میں انہوں نے فاسٹ بولر کی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا۔شاہد آفریدی کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا ہےکہ 'لالہ ، دعاؤں کے لیے آپ کا بہت شکریہ، اللہ تعالی سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے ، آپ قوم کا فخر ہیں۔