کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کی دس بوگیاں پٹری سے اتر گئی , ایک مسافر خاتون جاں بحق اور 30 کے قریب مسافر زخمی
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کی دس بوگیاں پٹری سے اتر گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک مسافر خاتون جاں بحق اور 30 کے قریب مسافر زخمی ہو گئے۔ٹرین حادثہ روھڑی کے قریب منڈو ڈیروں اور سانگی ریلوےاسٹیشن کے درمیان پیش آیا ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے تعلقہ ہسپتال روھڑی اور سول ہسپتال سکھر منتقل کیا گیا ، زیادہ تر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ۔ترجمان ریلوے نے مذید کہا کہ حادثے کے باوجود ٹریفک کی روانی جاری رہی، اپ اور ڈاؤن کی ٹرینون کو ڈاون ٹریک سے روانہ کیا جا رہا ہے ،چیف ایگزیکٹیو پاکستان ریلوے نثار احمد میمن جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا حادثے کی ابتدائی رپورٹ چوبیس گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم ۔ وزیر ریلوے نے کہا اس حادثے میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان ریلوے نے کہا کہ متاثرہ کراچی ایکسپریس ٹرین کو صبح 11 بج کر دس منٹ لاہور کے لیے روانہ کر دیا گیا ۔