پاکستان میں60سال اور اس سے زائد العمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز10 مارچ سے ہوگا

پاکستان میں60سال اور اس سے زائد العمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز10 مارچ سے ہوگا۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ 10 مارچ سے شروع ہونے والی ویکسینشن زیادہ عمر سے کم عمر کے حساب سے کی جائے گی۔ رجسٹر ہونے والے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین پہلے لگائی جائے گی۔
ساٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر ٹائپ کر کے 1166 پر ایس ایم ایس کر کے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
پہلے مرحلے میں طبی عملے کو ویکسین لگائی گئی تھی۔ پاکستان میں ویکسینیشن کا یہ دوسرا مرحلہ ہے اور ان افراد کو ویکسین دی جائے گی جنہیں کورونا سے متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے۔خیال رہے کہ چین سے آنے والی کووڈ 19 ویکسین ملک بھر کے ہیلتھ ورکرز، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کو لگائی گئی ہے۔ اس کی افادیت 79 سے 86 فیصد کے درمیان ہے۔پہلے مرحلے میں طبی عملے کو ویکسین لگائی گئی تھی۔ پاکستان میں ویکسینیشن کا یہ دوسرا مرحلہ ہے اور ان افراد کو ویکسین دی جائے گی جنہیں کورونا سے متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے۔خیال رہے کہ چین سے آنے والی کووڈ 19 ویکسین ملک بھر کے ہیلتھ ورکرز، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کو لگائی گئی ہے۔ اس کی افادیت 79 سے 86 فیصد کے درمیان ہے۔