سابق گورنر سکندر خان خلیل کی 39 ویں برسی آج منائی جائے گی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سابق گورنر سکندر خان خلیل کی39 ویں برسی آج7 مارچ بروز اتوار کو منائی جائے گی وہ اکتوبر 1911 کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں پیدا ہوئے 1956میں عوامی لیگ اور پھر نیشنل عوامی پارٹی کے رکن رہے وہ 1970میں اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور29 اپریل 1972سے14 فروری1973 تک صوبہ سرحد (صوبہ خیبر پختونخواہ ) کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے ان کو 7مارچ1982 کوقتل کردیا گیا تھا۔