شاہین کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگی ہورہی ہے‘ والد کا دعویٰ
لاہور (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی منگنی کی خبر یں زیر گردش ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہین آفریدی کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔ شاہدآفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔اس حوالے سے شاہدآفریدی کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔دونوں خاندانوں کے در میان معاملات طے پاگئے ہیں لیکن منگنی کی تقریب کیلئے کچھ وقت مانگا گیا ہے۔شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کے رشتے کے سلسلے میں گزشتہ دو سال سے بات چیت چل رہی ہے۔ چونکہ شاہین شاہ آفریدی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور شاہد آفریدی کی بیٹی پڑھ رہی ہیں اس لیے منگنی کا باضابطہ اعلان کچھ عرصے بعد کیا جائے گا۔دو سال میں منگنی اورشادی کی تقاریب ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خان آفریدی سوچ سمجھ کر اس بارے میں باضابطہ اعلان کریں گے، شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے درخواست کی ہے کہ اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔