ڈالر کی قیمت میں کمی
کراچی (کامرس رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑ ا ہو گیا جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر158روپے سے گھٹ کر157روپے کی سطح پر آ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں85پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158روپے سے کم ہو کر157.15روپے اور قیمت فروخت158.10روپے سے کم ہو کر157.25روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 80پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 158.10 روپے سے گھٹ کر157.30 روپے اور قیمت فروخت 158.30روپے سے گھٹ کر157.50روپے پر آ گئی ۔