Waqt News
Friday | April 23, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • وزیراعظم آج مری کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • کراچی اور حیدرآباد میں کیسز کا بڑھنا پریشان کن ہے، مراد علی شاہ
  • وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، لاک ڈاؤن تجویز پر غور ہوگا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
  • اے، او لیول کے امتحانات، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

میں اللہ سے کہونگی کہ آئندہ انسانوں کی شکل نہ دکھائے 

Mar 07, 2021 6:49 AM, March 07, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
میں اللہ سے کہونگی کہ آئندہ انسانوں کی شکل نہ دکھائے 

’’میں اللہ سے کہوؒں گی کہ آئندہ مجھے انسانوں کی شکل نہ دکھائے‘‘ یہ الفاظ بھارتی مسلم قوم کی اُس بیٹی کے ہیں جس نے چند روز قبل سماجی بے حسی کا شکار ہو کر موت کو گلے لگا لیا اور مرنے سے پہلے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کے رکھ دیاہے۔ خاص طور پر بیٹیوں کی مائوں کی آنکھوں میں جو غم و غصہ ہے وہ بیان سے باہر ہے کیونکہ ایک بیٹی کا درد ماں سے زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

 جبکہ اس کی مسکراہٹ میں تو اس قدر بے بسی تھی کہ جیسے چیخ حلق میں میں گھٹ کر رہ گئی ہو اور اب وہی چیخ فضائوں میں گونج رہی ہے لیکن اس سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ عائشہ کے اس عمل کو جسٹیفائی کرنے کے لیے ہزاروں دلیلیں بھی دی جائیں تو بھی اس کا عمل قابل معافی یا قابل ستائش نہیں ہے۔ اسلام میں خود کشی حرام ہے کیونکہ زندگی اللہ تعالی کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے‘ انسان کا جسم اور زندگی دونوں اللہ کی امانتیں ہیں جس میں خیانت آخرت میں تباہی کا باعث ہو سکتی ہے لہذا بنی نوع انسان کو ہر گھڑی صبر وتحمل ، اعتدال اور توازن پر قائم رہنے کا حکم دیا گیاہے تبھی توخود سوزی کا ارتکاب کرنے والی لڑکی چونکہ مسلمان تھی اس لیے اس نے بھی اپنے آخری ویڈیو پیغام میں اعتراف کیا ہے کہ ’’ ممکن ہے اب مجھے جنت نہ ملے‘‘ لیکن جس کرب و غم سے ویڈیو پیغام جاری کیا اس نے ہر درد مند دل کو رلا دیا ہے۔

شہر قائد میں تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار کے دن بند رکھے جائیں گے

 بلاشبہ یہ کوئی پہلی عائشہ نہیں ہے جسے سماج نے اپنی مکروہ رسموں اور ہوس کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کی اور اس نے دلبرداشتہ ہو کر موت کو گلے لگایا بلکہ ایسی ہزاروں عائشہ ہیں جو پاکستان و بھارت میں جہیز جیسی لعنت کا شکار ہو کر خود سوزی کی مرتکب ہو چکی ہیں مگر کسی کو کوئی فرق نہیں پڑا‘ نہ ہی اس رسم کے خاتمے کے لیے مناسب قوانین کا اطلاق کیا گیا اور نہ ہی اب پڑے گا کیونکہ ہم صرف اپنے گھر میں لگی آگ کو ہی آگ سمجھتے ہیں جبکہ دوسرے کے گھر لگی آگ ہمیں تماشا لگتی ہے۔

 سوال تو یہ ہے کہ جب اسلام میں جہیز کی کوئی گنجائش نہیں تو یہ رسم ہمارے معاشرے میں لازم و ملزوم کیوں بن چکی ہے اور ہم اس سے چھٹکارا کیوں نہیں پانا چاہتے جبکہ ہندووانہ رسوم کے خلاف تقریریں تو ہر پلیٹ فارم پرہوتی ہیں ۔ 

کورونا: چین سے ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

 ’’انما الاعمال بالنیات ‘‘ شاید ہماری نیت میں کھوٹ ہے کیونکہ تاریخ بتاتی ہے کہ جہیز کی رسم برصغیر پاک وہند میں ہندو دھرم کے زیر اثر شروع ہوئی کیونکہ ہندو اپنے قدیم قانون (منو) کی وجہ سے بیٹی کو وراثت میں حصہ نہیں دیتے تھے اس کی تلافی کے لیے انھوں نے یہ رواج ڈالا کہ وہ رخصتی کے وقت کچھ نہ کچھ دے دیا کرتے تھے درحقیقت ہندوئوں نے جہیز کے نام پر سازو سامان دیکر بیٹیوں کو وراثت سے محروم کرنے کی راہ نکالی تھی مزید ثابت کیا تھا کہ بیٹی واقعی بوجھ ہے کیونکہ اسلام نے بیٹی کو رحمت کہہ کر بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے کی رسم کا خاتمہ کیا تھا اور وراثت میں حصے دار بنایا تھا۔ 

کورونا کی تیسری لہر مزید خطرناک، مہلک وائرس ایک ہی روز 144 جانیں لے گیا

مسلمانوں نے بھی بتدریج اس رسم کو اپنا لیاہندو اثرات کیوجہ سے معاشرے میں داخل ہونے والی یہ رسم اب پاکستان و بھارت میں ایک لعنت کی شکل اختیار کر چکی ہے جس کی وجہ سے کتنی ہی لڑکیاں اپنے گھروں میں بیٹھی بیٹھی بوڑھی ہو جاتی ہیں اور تقریباًساٹھ فیصد کی زندگیاں شادی کے بعد عذاب ہوجاتی ہیں کیونکہ انھیں مسلسل تشدد، حیوانیت اور طعنہ زنی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے والدین سے ان کی حسب خواہش نقد روپیہ اور ساز و سامان لیکر آئیں اور جب ہر قسم کے استحصال کے بعد بھی کچھ نہیں ملتا تو بعض جگہوں میں لڑکی کو زندہ جلادیا جاتا ہے اور بسا اوقات لڑکی خود بھی انتہائی قدم اٹھا لیتی ہے۔

کورونا کے سبب سخت پابندیاں؟ فیصلہ آج

 حالانکہ یہ رسم بد اسلامی تعلیمات اور شریعت کے مزاج کے بالکل بر عکس ہے کیونکہ اسلام نے تو اس کے برخلاف مہر،نان نفقہ اور دعوت ولیمہ کی ذمہ داری بھی شوہر پر رکھی اور عورت کو نکاح میں ہر طرح کی مالی ذمہ داری سے دور رکھا تھا بلکہ فقہا کے یہاں تو اس بات کا تصور ہی نہیں تھا کہ مرد بھی عورت سے روپے کا مطالبہ کر سکتا ہے اسلیئے بھی اس مسئلہ پر کتب ہائے فقہ میں تذکرہ نہیں ملتا یعنی اسلام میں جہیز کا کوئی تصور نہیں ہے بلکہ اسلام لڑکی کی بہترین ’’تعلیم و تربیت ‘‘ پر زور دیتا ہے۔

سعودی ریسٹورنٹس میں روبوٹس نے ویٹرز کی جگہ سنبھال لی

 مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اب عزت و شرافت اور تعلیم و تربیت کا معیار دولت سمجھی جاتی ہے اور انسانیت کی کوئی قدر نہیں تبھی میں کہتی ہوں کہ یقینا اسلام کے پابند ایماندار لوگ نہیں مل سکتے مگر جب بیٹیوں کی شادی کیا کریں تو انھیں یہ تلقین کر کے رخصت کیا کریں کہ بیٹی ! ہم نے انسان کا بچہ کا دیکھ کر رشتہ طے کیا ہے لیکن اگر جانور نکل آیا تو واپس لوٹ آنا کیونکہ طلاق کوئی گالی نہیں اورنہ ہی اسلام میں ایسی کوئی پابندی ہے کہ خود غرضوں اور جانوروں کے لیے خود کو گنوایا جائے لیکن ایسا بھی کوئی نہیں کرے گا کیونکہ ہمارے ہاں بیٹی کو بوجھ کی طرح ہی اتارا جاتا ہے اور لوٹ آنے پر ایسا بوجھ سمجھا جاتا ہے جسے صرف موت ہی اتار سکتی ہے ۔

بہرحال جہیز کیلئے عورت کا استحصال قابل مذمت ہے جو کہ صدیوں سے ہو رہا ہے اگر حکمران اس سلسلے میں کوئی مئوثر کردار ادا نہیں کر سکتے تو انہیں چاہیے کہ جیسے مغربی و یورپی ممالک نے ضرورت مندوں‘بیماروں اور بوڑھوں کے لیے وظیفے مقرر کر رکھے ہیں اور اس سے قبل مدینے کی اسلامی ریاستوں میں بھی بیوائوں کے معقول وظائف مقرر تھے ایسے ہی جس گھر میں بیٹی پیدا ہو آپ اس بیٹی کا وظیفہ مقرر کر دیا کریں اور شرط عائد کر دیں کہ وہ پیسے صرف لڑکی کے جہیز پرخرچ ہونگے کیونکہ ماں باپ اپنے بچوں کی ضروریات تو خود کو بیچ کر بھی پوری کر دیتے ہیں مگر خود کو بیچ کر بھی بیٹی کا جہیز پورا نہیں کر پاتے۔۔

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • سرپیٹ لینے کی تیاری 

    Apr 12, 2021
  • ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

    Apr 15, 2021
  • وزارت اطلاعات میں فواد چودھری کی واپسی

    Apr 13, 2021
  • کیا شوکت ترین معیشت کوسہارا دے پائیں گے؟

    Apr 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • آئندہ نسلوں کیلئے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ضروری ہے: ...

    Feb 28, 2021 | 15:31
  • گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو نتائج بہت خطرناک ہوں گے، ...

    Nov 13, 2020 | 13:34
  • بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے, حماد اظہر

    Jun 12, 2020 | 17:24
  • کورونا مزید 11 جانیں لے گیا، ملک بھر میں 135 اموات، 7025 افراد ...

    Apr 17, 2020 | 10:29
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • وزیراعظم آج مری کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    Apr 23, 2021 | 12:38
  • کراچی اور حیدرآباد میں کیسز کا بڑھنا پریشان کن ہے، مراد علی ...

    Apr 23, 2021 | 12:28
  • وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، لاک ڈاؤن ...

    Apr 23, 2021 | 12:16
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    Apr 23, 2021 | 12:10
  • اے، او لیول کے امتحانات، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    Apr 23, 2021 | 12:05
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پھولوں کی سیاست کے منتظر عوام!!!!!

    Apr 23, 2021
  • بیشک اللہ نے مسلمانوں سے ان کے مال اور جان خرید ...

    Apr 23, 2021
  • دِلوں میں اُمڈتے شکوک و شبہات 

    Apr 23, 2021
  • پھولوں کی سیاست کے منتظر عوام!!!!!

    Apr 22, 2021
  • ابصار عالم پر حملہ

    Apr 22, 2021
  • 1

    بھارت  کا واضح دہشتگردانہ کرداراسے بلیک لسٹ میںشامل کرانے کا متقاضی ہے 

  • 2

    قانونی کی بالادستی کے لیے  عملی اقدامات کی ضرورت 

  • 3

    وزیراعظم کا مسلم دنیا کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم انکی عملیت پسندی کا مظہر ہے

  • 4

    سی پیک خطے کی تقدیر بدل دیگا

  • 5

    مقبوضہ کشمیر : مظالم میں مزید اضافہ

  • 1

    جمعۃ المبارک ‘10 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  23؍ اپریل2021ء 

  • 2

    جمعرات‘9 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  22؍ اپریل2021ء 

  • 3

    منگل  ‘7 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  20؍ اپریل2021ء 

  • 4

    پیر  ‘6 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  19؍ اپریل2021ء 

  • 5

    اتوار  ‘5 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  18؍ اپریل2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کا کمال 

    Apr 23, 2021
  • ’’ اُم اُلمومنین سیّدہ خدیجتہ اُلکبریٰ  ؓ / ...

    Apr 23, 2021
  • افغان باقی کہسار باقی الحکم للہ الملک للہ

    Apr 23, 2021
  • پھر ایک بینکار؟

    Apr 23, 2021
  • ’’ دنیا کا حقیقی مالک ‘‘  

    Apr 23, 2021
  • مسلسل گرتا تعلیمی معیار، وجوہات و اسباب

    Apr 23, 2021
  • درود والے اور بارود والے

    Apr 23, 2021
  • خان کا فرنٹ لائن سپاہی

    Apr 23, 2021
  • پرائی ۔۔۔۔۔۔۔۔

    Apr 23, 2021
  • 10رمضان المبارک، یوم باب السلا م 

    Apr 23, 2021
  • 1

    بجٹ 2021-22'ترقیاتی منصوبے اورعوامی توقعات

  • 2

    آرٹسٹ فنڈ سے ادائیگی میں اس قدر تاخیر کیوں…

  • 3

    مہنگائی کا عفریت اور طاقتور مافیاز

  • 4

    نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کا اجراء 

  • 5

    ون ویلنگ اور حادثات

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

     والدین کی خدمت بھی جہادہے

  • 2

    روزہ اور روحانیت 

  • 3

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۵)

  • 4

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۴)

  • 5

    جنت کی نعمتیں

  • 1

    معمولی

  • 2

    میرا آپ کو مشورہ 

  • 3

    اہلیت

  • 4

    ہم کوئی ایسا نظام

  • 5

    ہمیں ہر روز سبق

  • 1

    حیرت

  • 2

    جو مذہب دوسرے

  • 3

    حیرت کدہ

  • 4

    جہاد اگر جوع 

  • 5

    مسلمانوں کا علمی ورثہ

منتخب
  • 1

    کیا شوکت ترین معیشت کوسہارا دے پائیں گے؟

  • 2

    وزیراعظم کا خطاب اور سپیکر کی گھبراہٹ 

  • 3

    ابصار عالم پر حملہ

  • 4

    خدارا صحافت کو اپنے فرائض نبھانے دیں 

  • 5

    دِلوں میں اُمڈتے شکوک و شبہات 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    قاضی فائزعیسی کیس: ججز کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی

  • 2

    سعودیہ: بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان، پاکستان سمیت 20 ملکوں پر پابندی ...

  • 3

    امریکا میں سزائے موت کے قاتل کی زہریلے ٹیکے کی بجائے فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت کی ...

  • 4

    انڈونیشیا کی آبدوز مشقوں کے دوران 53 اہلکاروں سمیت لاپتہ ہو گئی، تلاش جاری

  • 5

    بھارتی قانونی ماہرین کا پاکستانی کبوتر کے خلاف مقدمے کے اندراج کا فیصلہ

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group