چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے کہاہے کہ 5 نئے خصوصی اکنامک زونز سے صنعتی انقلاب برپا ہوگا ، سرمایہ کاروں کو درآمدی مشینری اور ٹیکس ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہے۔اپنے بیان میں چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ 5 نئے خصوصی اکنامک زونز سے صنعتی انقلاب رپا ہوگا، اکنامک زون وزیراعظم کے مستحکم پاکستان وژن کے مطابق قائم کیےجائیں گے۔تنویرالیاس کا کہنا تھا کہ اکنامک زون وہاڑی،رحیم یار خان،بھلوال،بہاولپور اور فیصل آباد میں بنائے جائیں گے، سرمایہ کاروں کو درآمدی مشینری اورٹیکس ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024