شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات نے پچاس ٹن کھجوروں کا تحفہ بنگلہ دیش کو پیش کردیا۔سعودی میڈیاکے مطابق شاہ سلمان مرکز نے 50ٹن کھجوروں کاتحفہ بنگلہ دیش کی وزارت امداد و قدرتی آفات کے معاون سیکریٹری اکرم حسین ، قدرتی آفات کے ادارے کے ڈائریکٹر افتخار الاسلام، بنگلہ دیش میں سعودی سفارتخانے کے نمائندے احمد الحمدی ، بنگلہ دیشی وزارت خزانہ کے نمائندے کی موجودگی میں پیش کیا گیا۔شاہ سلمان مرکز برادر اور دوست ممالک کے ضرورت مندوں کو انسانی بنیادوں پر کھانے پینے کی اشیا ، امدادی سامان اور نقدی فراہم کرتا رہتا ہے۔ یہ تحفہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024