عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری ہے جبکہ پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اورخام تیل کی قیمتیں 8 فیصد گر کر 46.15 ڈالر پر آگئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث رواں ماہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 7 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 111.60 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 122 روپے، لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت 77 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 92 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024