مالیاتی امور کے وفاقی وزیرحماداظہرنے کہاہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کم ہوئی ہے۔
ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے تیل پربیالیس فیصد ٹیکس عائد کیاتاہم موجودہ حکومت نے صرف تیس فیصدٹیکس عائد کیا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ پڑوسی ملکوں میں ابھی تک تیل کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں.