محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
تاہم کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژنز میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، ساہیوال، ڈی آئی خان، راولپنڈی، پشاور، کوہاٹ، مکران، لاڑکانہ، سکھر ڈویژنز اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔