امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈرون حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں پر جواب طلبی کی پالیسی منسوخ کر دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے سے ڈرون حملوں میں ہلاکتوں پر جواب طلبی کی پالیسی منسوخ کر دی۔ صدرکے حکم کے بعد سی آئی اے کے اختیارات بڑھ گئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی ڈرون حملوں کے لیے فوج کی بجائے سی آئی اے پر انحصار کرنا ہو گا۔ اس اقدام سے وسیع پیمانے پر ڈرون حملوں کے لیے سی آئی اے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ ادھر انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس فرسٹ کی رہنما ریٹا سیمیون نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ فیصلہ غیر ضروری اور انتہائی خطرناک ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024