مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا کے مطالبہ پر سینیٹ کے ملازمین کو ایک اضافی تنخواہ دینے کا چیئرمین سینیٹ نے اعلان کر دیا .بدھ کو سینیٹ اجلاس میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ یہ روایت رہی ہے کہ جب سینیٹرز ریٹائرڈ ہو رہے ہوتے ہیں تو سینیٹ کے ملازمین کو اس وقت اعزازیہ ملتا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ میرے بیٹھنے سے قبل آپ اس کااعلان کریں جس پر چیئرمین سینیٹ نے سیکرٹری سے بات کر کے ان کے بیٹھنے سے قبل ہی سینیٹ کے ملازمین کے لیے ایک اضافی تنخواہ کا اعلان کروایا جس پر کامل علی آغا نے ایوان کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38