مریم نواز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا کنونشنز سے خطاب کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے بھی بڑے شہروں میں سوشل میڈیا کنونشنز منعقد کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کا پہلا سوشل میڈیا کنونشن 10 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ بڑے شہروں میں سوشل میڈیا کنونشنز کا انعقاد کیا جائے۔ پہلا سوشل میڈیا کنونشن 10 مارچ کو اسلام آباد، دوسرا 17 مارچ کو لاہور، تیسرا 31 مارچ کو کراچی اور 14 اپریل پشاور میں سوشل میڈیا کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ ان تمام کنونشنز سے عمران خان خود خطاب کرینگے اور پارٹی کارکنوں کو سرگرم کرینگے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38