ہم اداروں کی عزت بڑھانا چاہتے ہیں،پارلیمان کو پارلیمان رہنے دیں اسے میونسپلٹی نہ بنائیں :طلال چودھری
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں دیکھنا ہے ادارے اپنے دائرے میں رہ کر کام کر رہے ہیں ؟ کیا پارلیمنٹ کو جوعزت ملنی چاہیئے وہ مل رہی ہے ؟۔ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ پارلیمنٹ ہے میونسپل کارپوریشن نہیں ، پارلیمنٹ کا کام سڑکیں بنانا اور لائٹیں ٹھیک کرنا نہیں۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ ہمیشہ بڑے فیصلے کرتی ہے اور اس کے فیصلوں کو من و عن قبول کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں ن کہا اپنے کیس پر بات نہیں کروں گا ، اداروں کی عزت بڑھانا چاہتے ہیں ، پارلیمنٹ کی توہین پر نوٹس لینے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔