سلامتی کی جمانت پر جوہری ہتھیارختم ، دوبارہ اتحاد کرکے تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں : کم جونگ ان
سیؤل‘ پیانگ یانگ (بی بی سی + اے پی پی+نوائے وقت رپورٹ) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ اگر ان کے ملک کی سلامتی کی ضمانت دی جائے تو وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرسکتے ہیں۔ جنوبی کوریا کے دو رکنی وفد نے گذشتہ روز شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے ملاقات کی ۔ جنوبی کوریا نے اعلان کیا کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے صدور اگلے ماہ ملاقات کریں گے ۔ جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ سے مذاکرات کے لیے تیار ہے،ذرائع کے مطابق تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ کم جونگ اْن نے جنوبی کوریا سے آئے وفد سے کہا ہے کہ وہ دوبارہ اتحاد کر کے نئی تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں۔ ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے مذاکرات میں پیشرفت خوش گمانی ہوسکتی ہے۔ شمالی کوریا سے بات چیت میں ممکنہ امکانات پیدا ہورہے ہیں۔ کئی سال میں پہلی بار فریقین سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔ شمالی کوریا سے بات چیت غلط امید ہوسکتی ہے۔ امریکہ ہر صورتحال میں سخت اقدامات کیلئے تیار ہے۔ صدر کم جونگ ان اور مون اپریل کے آخر میںملیں گے، دونوں صدور ہاٹ لائن قائم کریں گے۔ مقصد جنوبی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ ملاقات سے قبل فون پر رابطہ ہوگا۔