کرغزستان میں دوران پرواز طیارے کے انجن سے پرزے گرنے لگے‘ مسافر خوفزدہ
بشکیک (صباح نیوز) کرغزستان میں ایک خطرناک صورتحال اس وقت پیش آئی جب دوران پرواز جہاز کے انجن سے پرزے گرنے لگے جس نے مسافروں کو خوفزدہ کر دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرغزستان سے بٹکین جانے والا بریٹش ایرواسپیس آر جے 85طیارے کی فلائٹ کو اڑان بھرے آدھا گھنٹہ ہی گزرا تھا کہ دوران پرواز اچانک جہاز کے ایک انجن کے پرزے گرتے ہوئے ہوا میں اڑنے لگے، خطرناک صورتحال کے سبب طیارے کے پائلٹ نے جہاز کو دوبارہ بشکیک کے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب دوران خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور فلائٹ بحفاظت لینڈ کر گئی۔ جبکہ یہ ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ایئرلائن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔