اناج کے بیجوں کی طرح مضبوطی سے مل کر وطن کی سرحد کا دفاع کیا جائے:چینی صدر
بیجنگ (آ ئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ اناج کے بیجوں کی طرح مضبوطی سے مل کر وطن کی سرحد کا دفاع کیا جائے،خوشحال زندگی کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جائے، مختلف قومیتوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، انر منگولیا میں معاشی ترقی اور غربت کے خا تمہ کیا جائے،کمیونسٹ پارٹی کم ترقی والے علاقوں کی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے تیرہویں قومی عوامی کانگریس میں شریک انر منگولیائی مندوبین کے ساتھ علاقائی ترقی اور غربت کے خاتمے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ انر منگولیا کے ایک مندوب کی حیثیت سے اجلاس میں شریک ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی کمیٹی اقلیتی قومیتی سرحدی علاقے کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور کم ترقی یافتہ علاقے کی ترقی اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ غربت کے خاتمے کو دیہات میں خوش حالی کی تکمیل سے وابستہ ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ مختلف قومیتوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے بالکل اناج کے بیجوں کی طرح مضبوطی سے مل کر وطن کی سرحد کا دفاع کیا جائے۔