شیخ زاید ہسپتال کے زیر اہتمام عالمی دن برائے امراض گردہ کے حوالے سے آگاہی واک اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کل کیا جائے گا
لاہور ( کامرس رپورٹر)شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں شعبہ امراض گردہ کی زیر نگرانی کل 8 مارچ کو عالمی دن برائے امراض گردہ کی مناسبت سے آگاہی واک اور عوام الناس کو گردوں کے مفت بنیادی ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کرنے کیلئے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جائیگا۔اس سال گردوں کے عالمی دن کا عنوان " گردے اور نسوانی صحت" ہے، بعد ازاں آڈیٹوریم میں شیخ زاید ہسپتال کے شعبہ امراض گردہ اور شعبہ امراض نسواں کے باہمی اشتراک سے ایک سمپوزیم کا انعقاد بھی کیا جائیگا ۔