پیپلز پارٹی کے متحرک جیالوں کو چن چن کر مارا جا رہا ہے: عزیز الرحمن
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر شہید بابر سہیل بٹ کی پہلی برسی عقیدت و احترم سے منائی جائے گی اور اس سلسلہ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی برسی میں شرکت کریں گے۔ بابر بٹ پیپلز پارٹی کا ایسا اثاثہ تھے کہ جن پر پوری پارٹی کو فخر ہے وہ ایک دلیر نڈر بہادر اور پارٹی کے جانثار جیالے تھے۔ پیپلز پارٹی کے منتخب اور متحرک جیالوں کو چن چن کر مارا جا رہا ہے۔ محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اپنے اعلان کے مطابق چیئرمین سینیٹ بھی پیپلز پارٹی کا بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ایوان بالا میں ایک مرتبہ پھر اکثریت پیپلز پارٹی کی ہو گی اور اس کے بعد ہم ان کی قیادت مین عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے اور بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے۔ عمران خان اور نواز شریف صرف کرسی کی سیاست کرتے ہیں ان دونوں کی سیاست عوامی فلاح و بہبود ان کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں ہے۔