نیدر لینڈز میں فٹ بال کا میدان اکھاڑے میں تبدیل
لندن (نیٹ نیوز) ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن بعض اوقات کھلاڑی اور مداح جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے جس سے نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچتی ہے۔ ایسا ہی ایک نظارہ نیدرلینڈز میں ایک فٹ بال میچ کے دوران دیکھنے کو ملا جس میں ہارنے والی ٹیم کے مداحوں نے گراﺅنڈ میں داخل ہوکر مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں پر دھاوا بول دیا۔