سرپھرے نوجوان کا پہاڑی راستے پر سکیٹ بورڈنگ کا مظاہرہ
سڈنی (نیٹ نیوز) آسٹریلیا میں سر پھرے نوجوان نے بل کھاتے پہاڑی راستے پر ٹریفک کے درمیان سکیٹ بورڈنگ کا مظاہرہ کیا۔ آپ نے لانگ بورڈنگ کرتے اکثر نوجوانوں کو دیکھا ہوگا تاہم لانگ بورڈنگ کے دوران کرتب بازی کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس میں مہارت کے ساتھ ساتھ توازن برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔