نیدر لینڈ کی جمی ہوئی نہر پر سکیٹنگ کے مزے
لندن (نیٹ نیوز) نیدر لینڈ میں منچلے نوجوانوں کو تفریح کا نیا بہانہ مل گیا، درجنوں افراد جمی ہوئی نہر پر آئس سکیٹنگ کرکے خوب لطف اندوز ہوئے۔ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں سخت سردی اور شدید برف باری کے باعث جہاں نظام زندگی مفلوج ہوا وہیں کئی منچلے اس یخ بستہ موسم میں تفریح کے مختلف پہلو ڈھونڈ ہی نکالتے ہیں۔