کھیل کے میدان آباد کرنے سے منشیات کے اڈے بند ہونگے
کوئٹہ(نمائندہ نوائے وقت)میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان آباد کرنے سے منشیات کے اڈے بند ہونگے نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ کھیل پر بھی توجہ دے سی پیک بلوچستان کیلئے گیم چینجر ہے اس میں بلوچستان کے ٹیکنکل نوجوانوں کو جگہ دینا ضروری ہے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی دبئی میں کھیلنا صوبے کیلئے اعزاز سے کم نہیں ہے اور کھلاڑیوں کیلئے 50 ‘50 ہزار روپے کا اعلان کرتاہوں ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں کے خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر کی قیادت میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب شاہوانی‘ شہزادریکی سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ اس موقع پر بلوچستان تکوانڈو ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر ڈاکٹر عیسیٰ خان کاکڑ ‘ڈاکٹر مشتاق رخشانی‘سید عطاء اللہ شاہ بخاری‘ سید نصیب اللہ آغا‘معراج الدین ترین اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملک سلیم خان کاکڑ نے بھی اپنی جانب سے شہزاد اور شاہ زیب کیلئے پچاس ‘پچاس ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا ‘ ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں معدنیات طرح کھیل اور دیگر حوالے سے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر ہے تو اس پر ہم نے صحیح توجہ نہیں دیا ہے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دو کم عمر نوجوانوں نے دبئی فوجرہ جا کر ورلڈ تکوانڈو چمپئن شپ2018میں حصہ لیکر پاکستان کی نمائندگی کی جس پر بلوچستان کے عوام ان کو داد دیتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ آگے بھی صوبے کی نمائندگی کرتے ہوئے اسی طرح کھیل میں حصہ لیتے رہیں گے۔کھلاڑیوں کو دبئی فوجرہ ورلڈ تکوانڈو چمپئن شپ 2018میں سپانسر کرنے پر کے کے ایف انٹرنیشنل کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کوکوششیں بھی قابل تحسین ہیں ۔