قطر جونیئر اسکواش، پاکستان نے چارکیٹگریز کے ٹائٹلز پر قبصہ کر لیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قطر جونیئر اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چارکیٹگریز میں ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق قطر جونئیرا سکواش چیمپئن شپ میں نوجوان اسکواش پلیئرز نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت کامیابیاں سمیٹی ، چیمپین شپ میں پاکستان، بھارت، قطر، مصر، ملائیشیا، اردن، آئرلینڈ، امریکہ اور ایران کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چیمپین شپ کی انڈر۔13کیٹگری کے فائنل میں پاکستان کے محمد عماد نے بھارت کے سنیل کو 3-0 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا ،انڈر 15 کیٹگری کے فائنل میں حماد خان نے اردن کے عبدالرحمان کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی، انڈر 17 فائنل میں حارث قاسم نے ہم وطن فرحان ہاشمی کو 3-0 سے ہرایا جبکہ انڈر 19 کیٹگری کا ٹائٹل عزیر رشید کے نام رہا، فائنل میں عزیر رشید نے ہم وطن عباس زیب کے خلاف کامیابی حاصل کی۔