ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلروں کے چار ایجنٹ گرفتار
لاہور(خبر نگار)ایف آئی اے نے گوجرانوال میں انسانی سمگلروںکیخلاف کریک ڈاؤن کرکے 4بدنام ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ان انسانی سمگلروں کو ایف آئی اے نے گوجرانوالہ ,حافظ آباد اور گجرات میں چھاپے مار کر گرفتار کیا۔ گرفتار ہونیوالے ملزمان میںمحمد بوٹا ,محمدعارف,رانا الطاف اور نصیر شامل ہیں۔ ملزمان لوگوں کو لیبیا اور یورپی ممالک بجھوانے میں ملوث تھے۔