گاڑیوں کو افسران کے پروٹوکول کیلئے استعمال کرنے کی خبر حقائق کے برعکس ہے: ترجمان پنجاب پولیس
لاہو ر (نامہ نگار) ترجمان پنجاب پولیس نے نجی ٹی وی چینل کی جانب سے گاڑیوںکوافسران کے پروٹوکول کے لئے استعمال کرنے کے حوالے سے چلنے والی خبر کوحقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولنگ پر تعینات کاروں کو پروٹوکول نہیں بلکہ انسپکشن کیلئے موٹر ٹرانسپورٹ ونگ میں کلوز کرنے کا مراسلہ لکھا گیا ہے ۔ افسران کے پروٹوکول کیلئے کوئی دوسری کاراستعمال نہیں کی جاتی ہے اور تمام ترقی پانے والے افسران محکمے میں پہلے سے موجود گاڑیاںاستعمال کر رہے ہیں ۔ مراسلے میں بھی کاروں کو پروٹوکول کیلئے استعمال کرنے کا کوئی ذکر نہیں ہے لہذا گذارش ہے کہ حقائق کو تروڑ مروڑ کر صحافتی اقدار کے منافی پیش نہ کیا جائے۔