ہائیکورٹ نے پولیس کو کورین نژاد پاکستانی شہری اور اسکی فیملی کو ہراساں کرنے سے روکدیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کورین نژاد پاکستانی شہری اور اسکی فیملی کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے سے روکدیا۔جسٹس انوارالحق نے سماعت کی۔ کورین نژاد پاکستانی شہری خرم شہزادنے عدالت کو بتایا کہ بہنوئی کے کاروباری لین دین میں فیروزوالہ پولیس مجھے غیر قانونی طور پر گھر سے اٹھا کر لی گئی اور کئی گھنٹوں تک تھانے میں بند رکھا۔ جب پولیس نے انہیں گھر سے اٹھایا وہ اپنے بچوں کو پڑھا رہے تھے۔ پولیس کی جانب سے غیر قانونی حراست میں رکھنے، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر ذمہ دار پولیس انسپکٹر اور اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔