فیروز والا: مختلف واقعات میں 4 عورتیں اغواء
فیروز والا (نامہ نگار) مختلف علاقوں میں چار جواں سالہ عورتیں اغوا ہوگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ علاقہ رحمت کالونی میں ارشد نے چار ساتھیوں کی مدد سے ریاض کی جواں سالہ بیٹی ’’ب‘‘ کو، نین سکھ میں نوجوان شہباز نے ساتھی کی مدد سے اپنے بھائی کی سالی کو، محنت کش کی بیٹی ’’م‘‘ کو، فیروز والا میں اسلم اور منیر احمد نے ساتھیوں کی مدد سے شادی شدہ خاتون ’’ث‘‘ کو کمسن بچے سمیت اغوا کرلیا۔