فیروز والا: ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت 7 افراد زخمی
فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں دو عورتوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار گاڑی کی سائیڈ لگنے سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان، آبادی جلال ٹائون کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے، کالا خطائی روڈ پر سڑک کی خرابی کے باعث موٹر سائیکل سے گر کر نوجوان زخمی ہوگیا۔