مال روڈ پر جلد سٹیٹ آف دی آرٹ یاد گار شہدا، تعمیر کی جائیگی: ڈاکٹر حیدر اشرف
لا ہو (نامہ نگار)لاہور پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنے اور کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مال روڈ پر یادگار شہداء کی تکمیل کے پراجیکٹ کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف خود کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاہے کہ مال روڈ پل نہر پر جلد اسٹیٹ آف دی آرٹ یادگارِ شہداء تعمیر کر کے لاہور پولیس کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ تمام شہداء کے نام اور تصاویر کو یادگارِ شہداء کی زینت بنایا جائے گا۔