ڈیلی ویجز ملازمین کیخلاف درج ایف آئی آر فوری واپس لی جائے،ملک ابرار
اسلام آباد(نا مہ نگار)آل پاکستان پرایویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ڈیلی ویجز اور عارضی سرکاری ملازمین کے خلاف درج ایف آئی آر فوری واپس لی جائے اور انکے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیںاور کہاہے کہ تعلیمی ترقی کے لیے اساتذہ کا معاشی استحصال بند کرنا ہوگا۔گزشتہ ہفتے کشمیرہائی وے پر مظاہرہ کرنے کی پاداش میں مقدمہ کاشکار اساتذہ کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے ملک ابرار حسین کا کہنا تھاکہ جائز مطالبات کے حل کے لیے احتجاج کرنا دیگر شہریوںکی طرح اساتذہ کابھی بنیادی حق جبکہ اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے پر قوم کے معماروں کے خلاف باقاعدہ مقدمات کااندراج سراسر ناانصافی اور ظلم ہے۔حکومت کی ناقص حکمت عملی، ایڈہاک پالیسیوںاور احتجاجی سلسلے کے باعث نہ صرف طلباکا تعلیمی نقصان ہورہاہے بلکہ استاد جیسے مقدس پیشے کی بھی توہین ہورہی ہے