ْْْقائداعظم یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف کا وائس چانسلر کیخلاف ڈی چوک پراحتجاج
اسلام آباد(نا مہ نگار)قائداعظم یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف کے خلاف ڈی چوک میں احتجاج کیا اور چانسلر آفس میں احتجاج کے حوالے سے یونیورسٹی فیکلٹی جانب سے یاداشت ہی جمع کروائی۔تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر کے خلاف قائداعظم یونیورسٹی کے اساتذہ کا احتجاج یونیورسٹی سے نکل کرڈی چوک پہنچ گیا ہے، اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،اساتذہ نے وائس چانسلر کے خلاف نعرے لگائے اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کے بعد اساتذہ نے چانسلر آفس(ایوان صدر) میں جمع کروائی جانے والی یاداشت میں کہا گیا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کے اساتذہ گزشتہ پانچ ہفتوں سے موجودہ وائس چانسلر کی نااہلی اور بدعنوانی کے ہاتھوں ملک کی صف اول کی جامعہ کی تباہی پر احتجاج کر رہے ہیں۔یاد اشت میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر کے خلاف احتجاج کا فیصلہ یونیورسٹی کے اساتذہ نے متفقہ طور پر اکیڈمیک اسٹاف ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کی میٹنگ اور فکلٹی کی رائے جاننے کے لیے منعقد کروائے گئے ریفرنڈم کیا۔یونیورسٹی کے اساتذہ نے 26فروری سے شروع ہونے والے سمسٹر کا بھی بائیکاٹ کر رکھا ہے جب کہ بغیر کسی تالہ بندی کے اساتذہ کی 90فیصد تعداد نے رضاکارانہ طور پر ہر قسم کی تدریسی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔اساتذہ کی یونیورسٹی کے چانسلر سے اپیل ہے کے ادارے کے مسائل کا حل فوری نوٹس لیکر اس بحران کا خاتمہ کیا جائے۔