میرا مشن انسانیت کی خدمت اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑنا ہے،فردوس اعوان
اسلام آباد(جنرل رپورٹر)اقوام متحدہ کے زیلی ادارہ آئی ایچ آر سی (انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن )کی جانب سے سابقہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ایمبیسیڈر ایٹ لارج منتخب کرنے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔مقررین نے کہا ڈاکٹر فردوس کی خدمات کے نتیجے میں آئی ایچ آر سی کے لئے منتحب ہونا پاکستانی عوام کے لئے خوش آئند ہے، انہوں نے کہامظلوم کی آواز اٹھانا ،لوگوں کو ایجوکیٹ کرنا ،آگاہی مہم ،صاف پانی کی فراہمی جیسے مسائل پر کلیدی کردار ادا کروں گی۔اس موقع پر آئی ایچ آر سی کے نو منتخب چئیرمین جاوید نے کہا اکتالیس سال بیرون ملکوں میں گزارے لیکن حب الوطنی کی وجہ سے کسی ملک کی شہریت حاصل کرنے کے لئے اپیل نہیں کی،انہوں نے کہا ہمارے ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سب سے اہم تعلیم اور صحت ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ایمبیسیڈر ایٹ لارج منتخب کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتی ہو کہ اسی مٹی نے ہمیں شناخت دی اور اس کا قرض خدمت کی شکل میں اتارنا ہے،جذبہ نیک اور سچا ہو تو فنڈز کی ضرورت نہیں ہوتی اور میرے لئے ایمبیسیڈر کا عہدہ بلکل غیر سیاسی ہے انہوں نے سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا آئندہ جنرل الیکشن لڑوں گی اور امید ہے بھاری اکثریت سے جیتوں گی اور مزید عوام کی خدمت کروں گی۔