الرہبر ویلفئیر ٹرسٹ پاکستان میں غریب عوام کی خدمت کررہا ہے،سید فرح شاہ
اسلام آباد(جنرل رپورٹر)الرہبر ویلفئیر ٹرسٹ کے قیام کا مقصد مظلوم عوام کی خدمت سمیت صحت اور تعلیم کے مسائل کا حل سر فہرست ہے۔گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں الرہبر ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداروں بابرعلی خان، بریگیڈیر (ر)سید فرح حسین شاہ نے محمد اصغر عسکری، لعل مہدی خانم اور مفتی گلزار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انسانیت کی خدمت ہمارا اولین فریضہ ہے، سیاسی جماعتوں سے تعلق ایک طرف لیکن ہم ملکر مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کی خد مت کو ترجیح دیتے ہیں اوریہ تنظیم پاکستان کے 10اضلاع میں غریب اور نادار عوام کی خدمت کررہے ہیں، خدمت بلا تفریق مسلک اور انسانی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے،غریب اور نادار مریضوں کے لاکھوں روپے کے لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میر و ٹرانسپلانٹ جیسی خدمات مفت فراہم کر رہے ہیں