بنوں ویلفیئر سوسائٹی راولپنڈی اسلام آباد کی جنرل باڈی اجلاس
اسلام آبا د ( نوائے وقت نیوز) بنوں ویلفیئر سوسائٹی راولپنڈی اسلام آباد کے زیر اہتمام آبپارہ کمیونٹی سنٹر میں ممبران کے اعزاز میں جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں بنوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب سے بنوں ویلفیئر سوسائٹی کے صدرشاہد نواز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم راولپنڈی اسلا م آباد میں رہنے والے بنوں کے ممبران کی خدمت کیلئے ہمیشہ حاضر ہیں،مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے، ویلفیئر سوسائٹی کو مزید فعال کریں گے۔جنرل باڈی اجلاس سے جنرل سیکرٹری نور نواز خان ،فضل معبود خان،احسان اللہ خان سینئر نائب صدر ،نور علی شاہ نائب صدر،اکرام اللہ خان ،قسمت اللہ خان میڈیا ایڈوائزر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔