فرسٹ بیج ورکرز کو ریگولر کرنے پر بورڈ آف ڈائریکٹر کے شکر گزار ہیں، ملازمین
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈکے ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے گزارش کی ہے کہ اس وقت او جی ڈی سی ایل پاکستان کی معیشت میں ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور خیبر پختونخواہ کے خاص کر سائو تھ ریجن سے70فیصد تیل اور گیس سپلائی کر رہے ہیں۔ ہم او جی ڈی سی ایل کے بورڈ ا ف ڈائریکٹرز اور مینجمنٹ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ ہمارے کنٹریکٹ کے فرسٹ بیج وکرز کو ریگولرکیا جا رہا ہے۔ جو کہ ہمارے ورکرز کی انتھک محنت اور ان پر بھروسہ اور اعتماد کا نتیجہ ہے۔ ہم مزید درخواست گزار ہیں کہ ہمارے کمپنی کے باقی کنٹر یکٹ ، ورک چارج/کیجول اور تھرڈ پارٹی ورکرز کو بھی ریگولر کر کے کمپنی کی خدمت کا موقع دیا جائے۔اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عبدالرشید شینواری نائب صدر سی ۔بی۔اے اور دیگر عہدیداران نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ قابل احترام وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی صاحب نشپہ میں ایل پی جی پلانٹ کے افتتا ح کے موقع پر ان ورکرز کی بلا تفریق ریگولرائزیشن کا اعلان کریں گے۔