سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محبوب سلطان تحریک انصاف میں شامل
گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار) سابق ایم این اے صاحبزادہ محبوب سلطان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ اعلامیہ پی ٹی آئی کے مطابق صاحبزادہ محبوب سلطان نے گزشتہ روز بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ صاحبزادہ محبوب سلطان دو بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔