الیکشن کمشن نے حلقہ بندیوں میں بلنڈر کیے‘ انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ ہے: زاہدخان
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں جاری کر دی ہیں۔حلقہ بندیوں میں الیکشن کمیشن نے بلنڈر کیے ہیں۔ایک یونین کونسل کو قریبی حلقے کے بجائے دور حلقے میں ڈال دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کل الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر اعتراض داخل کریں گے۔صوبائی الیکشن کمشنر نے غلط حلقے ترتیب دئیے ہیں۔غریب آدمی اس ملک میں الیکشن کیسے لڑ سکے گا۔الیکشن کمیشن نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔میرے صوبے سے اتنے اعتراضات آئیں گے جن کو الیکشن کمیشن ایک ماہ میں نہیں نمٹا سکے گا۔یہ تو جنرل الیکشن کو ڈیلے کرنے کی سازش ہے۔ سینٹ الیکشن میں خریدو فروخت ہوئی۔میدانی علاقے میں ایک حلقہ 2لاکھ 65ہزار آبادی پر بنایا جبکہ پہاڑی علاقے کا ایک حلقہ 3لاکھ 8ہزار آبادی کا بنایا گیا ہے۔