کراچی کو فراہمی آب کے منصوبے کے 4 کی تکمیل ایک سال تاخیر کا شکار
کراچی (آن لائن) سندھ کے وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا ہے کہ کراچی کو فراہمی آب کے منصوبے کے 4 کی تکمیل ایک سال کی تاخیر کا شکار ہے تاہم منصوبہ آئندہ سال کے وسط میں مکمل کرلیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی میں محکمہ بلدیات سے متعلق وفقہ سوالات کے دوران جام خان شورو نے کہا کہ عسکری تعمیراتی کمپنی فرینٹئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) منصوبے پر کام کررہی ہے اور طے شدہ وقت کے مطابق ادارہ منصوبہ جون 2018 ء تک مکمل کرنے کا پابند تھا۔انہوں نے بتایا کہ ایف ڈبلیو او کی جانب سے منصوبے پر 386 مشینیں 120 کلو میڑ طویل سائیٹ پر 11 سو مزدوروں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے لئے سندھ حکومت نے 5 ارب 20 کروڑ جبکہ وفاقی حکومت 6 ارب 40 کروڑ روپے فراہم کر چکی ہے۔