انصاف کی فرا ہمی میں تا خیر قو می تنز لی کا با عث بنتی ہے،چیف جسٹس لا ہو ر ہا ئی کو رٹ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) چیف جسٹس لا ہو ر ہا ئی کو رٹ مسٹر جسٹس محمد یا ورعلی نے کہا ہے کہ انصاف کی فرا ہمی میں تا خیر قو می تنز لی کا با عث بنتی ہے جس قو م میں انصا ف عا م آ دمی کی د ستر س میں ہو اسے کو ئی شکست نہیں د ے سکتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو ڈسٹر کٹ کو ر ٹس راولپنڈی میں ریکا ر ڈ رو م کے افتتا ح کے بعد را ولپنڈی با ر کے ججز سے خطا ب اور جو ڈ یشل کمپلیکس را ولپنڈی کے کمیٹی روم میں منعقد ہ اجلاس کے شرکاء سے خطا ب کے دوران کیا۔ جسٹس محمد یاور نے کہا بلا شبہ کیسز میں غیر ضر وری تاخیر اورجا نبدارانہ فیصلے نہ صر ف ہما ری پیشہ ورا نہ بد د یا نتی کہلا تی ہے بلکہ ہما ری قو می اور د ینی پستی کی و جہ بھی بنتی ہے یہی وجہ ہے کہ عا دل منصف کا د ر جہ سب سے افضل قرار دیا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ عوا م الناس کو انصا ف کی فور ی و با ٓ سانی دستیابی یقینی بنا نے کے لئے ضروری ہے کہ عدا لتی نظام میں جد ت لا تے ہو ئے انفا ر میشن ٹیکنا لو جی کو فرو غ د یا جائے، جس کے ذ ر یعے آ ن لا ئن ر یکا رڈ نک سے نہ صر ف اپنا اور قوم کا قیمتی و قت بچا یا جا سکتا ہے بلکہ قو می خز انہ پر اخراجا ت کا بو جھ بھی ممکنہ حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ نیز لو گو ں کوعدا لتو ں کے بلاوجہ چکرو ں سے بچا کر انصا ف کی ان کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے جیو ڈ یشل کمپلیکس را ولپنڈی کے کمیٹی روم میں منعقد ہ اجلاس کے شرکاء سے بھی خطا ب کیا۔ اجلا س میںکمشنر راو لپنڈی ڈویژن ند یم اسلم چو ہد ری، ڈ پٹی کمشنر طلعت محمود گو ندل، سی پی او اسرار احمد عباسی،ڈ سٹر کٹ اینڈ سیشن جج محمد خا لد نواز، سینئرجج را ولپنڈی بنچ محمد حمید بھٹی ، جسٹس را جہ شا ہد محمود عبا سی، جسٹس محمدسا جد محمود، جسٹس عباد الر حمن لودھی ، جسٹس قا ضی محمد اورڈسٹر کٹ ججز کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔ ڈسٹر کٹ با ر را ولپنڈ ی کی جا نب سے ڈ سٹر کٹ اینڈ سیشن جج محمد خا لد نواز نے بر یفنگ کے دوران بتا یا کہ ضلع را و لپنڈی کی تمام عدالتیں ون لنک کی بدولت آپس میں لنک ہو چکی ہیں جس کے ذ ر یعے فا ضل جج کسی بھی تحصیل میں ہو نے وا لی عدا لتی کاروائی کو آن لا ئن مانیٹر کر سکتے ہیں۔ اس مو قع پر نئے سافٹ و ئیر کو رٹ اینڈ کیس منیجمنٹ سسٹم کا ڈیمودکھا یا گیاجس کے ذ ریعے ہر نئے دا ئر کئے ہو ئے د عو یٰ کی پو ری معلو مات آن لائن دستیا ب ہو ں گی اور فیڈ کئے گئے مو با ئل نمبرز پر کیس کی تا ر یخ دو نو ں پا ر ٹیز اور ان کے وکلاء کو مو صو ل ہو جا ئیں گی۔ اس سا فٹ و ئیرکومز ید کچھ د ن ٹر ائل بنیا د پر چلا نے کے بعد با قا عدہ تمام عدا لتوں میں لا نچ کر دیا جا ئے گا۔
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد یاور علی نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد منگل کو راولپنڈی بنچ کا دورہ کیا اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے چیف جسٹس یاورعلی کو گارڈ آف آنر پیش کیا انہوں نے راولپنڈی بنچ میں کیس کی بھی سماعت کی۔