دھمیال میں دو ڈاکودکان سے60 ہزار روپے لوٹ کر فرار
راولپنڈی ۔ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ، طلائی زیورات ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے رسہ گیر بھی چھ بھینسیںچوری کرکے فرار ہوگئے تھانہ صدر بیرونی کو شبیر احمد نے بتایا کہ دھمیال میں میری دکان میں دو ڈاکو داخل ہوئے جو پستولوں سے مسلح تھے ڈاکو ئوں نے مجھ سے60 ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے تھانہ سول لائن کو ڈاکٹر عارف نے بتایا کہ ڈھیری حسن آباد میں میرے صدیق کلینک میں دو نقاب پوش ڈاکو داخل ہوئے جو گن پوائنٹ پر نقدی اور دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے تھانہ مورگاہ کو وقاص نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے ایک لاکھ35 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیور چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو مشتاق نے بتایا کہ میری مہران کار نمبرRIM - 4884 چوری ہوگئی تھانہ بنی کو عبدالمجید نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبرRIM - 7907 چوری ہوگیا تھانہ مورگاہ کو طارق نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبرLZY - 2043 چوری ہوگیا تھانہ نیو ٹائون کو ہمایوں اکرام نے بتایا کہ میرے گھر کا گیس کا میٹر چوری ہوگیاتھانہ ترنول کو محبوب خان نے بتایا کہ سنگجانی میں میری چھ عدد قیمتی بھینسیں چوری ہوگئیں تھانہ آئی نائن کو فرمان اللہ نے بتایا کہ شفاء ہسپتال کے سامنے سے میرا موٹر سائیکل نمبرARR - 451 چوری ہوگیا ۔