مری روڈ کے اطراف دکانوں میں ڈکیتیاں کرنے میں ملوث دو رکنی نومی گینگ گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ وارث خان پولیس نے مری روڈ کے اطراف دکانوں میں داخل ہوکر ڈکیتیاں کرنے میں ملوث دو رکنی نومی گینگ گرفتار کرلیاملزمان نے ابتدائی تفتیش میں50 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کرلیاملزمان نشہ کر کے وارداتیں کرتے اورشہریوں پر تشدد بھی کر تے تھے تاجروں نے وارداتوں کیخلاف مری روڈ پر دھرنا بھی دیا تھاوارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، موٹرسائیکل اور لوٹی گئی نقدی اور موبائل فون پولیس نے بر آمد کر لئے اس امر کا اظہار ایس ڈی پی وارث خان سرکل سید ضیغم عباس نے ایس ایچ او تھانہ وارث خان یاسر مطلوب کیانی ایس ایچ او تھانہ بنی سردار شکیل سب انسپکٹر ظفر اقبال، سید عمران حیدر ، چوہدری شہزاد کے ہمراہ تھانہ وارث خان میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیاڈی ایس پی وارث خان سرکل نے بتایا کہ علاقہ میں فر نیچر مارکیٹ میں دکانوں میں کو لوٹنے اور تشدد کر نے کی وارداتوں پر سی پی او اسرار عباسی نے خصو صی ٹیم بنائی جس نے بھرپور انداز میں کام کر تے ہو ئے دونوں گینگ ٹریس کرلئے نومی گینگ میں نعمان اشفاق ساکن ڈھوک صفو اور شاہزیب سپارش ساکن بنگش کالونی شامل ہیں ملزمان نے اس علاقے میں19وارداتوں کا انکشاف کیا ہے یہ گروہ شراب اور آئس کا نشہ کر کے فرنیچر مارکیٹ سمیت دیگر دکانوں کو پر تشدد انداز سے لوٹتے تھے جبکہ دوسرا گینگ عابد خان گینگ ہے اس کا سربراہ عابد خان ساکن ڈھوک پراچہ ہے جبکہ اس کے ساتھ محمد عبداللہ ساکن نیوکٹاریاں عامر شہزاد ساکن پنڈورہ شامل ہیں یہ گروہ30سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے یہ گروہ دودھ دہی کی دکانوں پر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کر تے تھے ، ایس ایچ او تھانہ وارث خان یاسر مطلوب کیا نی نے اس حوالے سے بتایا کہ تجارتی علاقوں میں پولیس گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ مشکوک اور جرائم پیشہ افرادکے گرد گھیرا تنگ رہے ۔