ٹاپ سٹی کیس سمیت 6کیسزکی سماعت مزید کارروائی کیلئے آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نےٹاپ سٹی کیس سمیت 6کیسزکی سماعت مزید کارروائی کیلئے آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی ۔جبکہ ایک کیس میں 3گواہان کے بیان قلمبند رکرلئے ۔منگل کو عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم عیسیٰ وغیرہ کیس کی سماعت ملزمان کے وکلاء کی جانب سے آئندہ تاریخ پر ملزمان کے بیان جمع کرانے کی مہلت مانگے جانے کے باعث 9مارچ تک ملتوی کر دی ۔ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود ی مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم رحمان ناصر کیس کی سماعت 17مارچ، تھانہ ریس کورس میں درج پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملوث ملزمان اشرف وغیرہ کیس کی سماعت 13مارچ، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارودی مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم دانیال رفیق کیس کی سماعت 15مارچ، اسی تھانے میں درج بارودی مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم خالد کیس کی سماعت 15مارچ،تھانہ رتہ امرال میں درج قتل و اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان انس قیوم وغیرہ کیس کی سماعت 20مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ان کیسز میں شہادتیں طلب کرلی ہیں، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں ملوث ملزم عبدالواحد کیس میں 3گواہان کے بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت 13مارچ تک ملتوی کر دی ۔