ایک شخص کو ڈنڈوں کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا گیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ گولڑہ کے علاقے نسوار چوک میں ایک شخص کو ڈنڈوں کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا گیا پولیس کو روزی خان نے بتایا کہ ملزمان شاہ محمد وغیرہ نے مدعی کے بھائی ظاہر خان کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا ہے پولیس نے نعش قبضے میں لے لی جسے پمس میں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔