بقیہ میچز میں لاہور قلندرز میں تبدیلیاں کریں گے، فخر زمان
دبئی(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور لاہور قلندرز کے نائب کپتان فخر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی، امید ہے یہ ٹیم کے لیے اچھی ثابت ہوں گی۔خصوصیگفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اوپنرز اچھاآغاز دے رہے لیکن ان کو لمبا کھیلنا چاہیے کیوں کہ ہمارا مڈل آرڈر فارم میں نہیں ہے، سینئر کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔فخر زمان نے کہا کہ کرکٹ میں آپ کو ہر وقت اچھے کی امید رکھنی چاہیے، ہم بھی پرامید ہیں کہ بقیہ تمام میچ جیت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شکستوں کے باوجود ٹیم کا ماحول اچھا ہے لیکن ہارنے کے بعد مایوسی تو ہوتی ہے اس لیے لڑکے تھوڑے مایوس ہیں۔