سی جے چ ایس ٹینس چیمپئن شپ، پانچ کھلاڑی اگلے رائونڈ میں پہنچ گئے
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف ٹینس چیمپئن شپ میں محمد عابد، حذیفہ عبدالرحمن ، ہیرا عاشق، محمد شعیب اور مزمل مرتضی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ سید دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں جاری چیمپئن شپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں میں محمد عابد،حذیفہ عبدالرحمن ، ہیرا عاشق، محمد شعیب ، مدثر مرتضی، مزمل مرتضی، اسد اللہ خان اور یوسف خلیل نے اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، بوائز انڈر 18 سنگلز کے مقابلوں میں محمد شعیب، احمد اسجد قریشی ، احمد کامل، موسی چوہدری، حمزہ بن رحمن، نعمان آفتاب ، عبداللہ اور حذیفہ عبدالرحمن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ، بوائز انڈر 14 سنگلز کے مقابلوں میں حمزہ رومان، عزیر خان، فرمان شکیل اور حسن علی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ بوائز انڈر 10 سنگلز کے مقابلوں میں علی اصغر، محمد زبیر اور حازاق عاصم نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ تاہانی زبیر نے واک اوور حاصل کیا۔ مینز ڈبلز کے مقابلوں میں حارث عرفان الحق اور احمد اسجد قریشی، عبدل حیدر اور ذاہد مجید، اعجاز احمد خان اور ثاقب عمر جبکہ محمد شعیب اور حذیفہ عبدالرحمن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔