آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپیئن شپ میں کوارٹرفائنل مقابلے مکمل
اسلام آباد (نا مہ نگار) آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپیئن شپ میں کوارٹرفائنل مقابلے مکمل ہو گئے، اور سیمی فائنل مقابلے آج بدھ کو کھیلے جائیں گے ، گذشتہ روز فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں کھیلے گئے 49کلوگرام مقابلوں میں پشاور یونیورسٹی کے رامیش، پنجاب کے شیروز، سندھ یونیورسٹی کے جنید اور صدام نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔