کرکٹ کے بعد سکواش کے میدان میں بھی پاکستان میں آباد ہونے کی نوید
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) کرکٹ کے بعد سکواش کے میدان میں بھی پاکستان کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے اورپروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے کراچی اور لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رضا مند ی ظاہر کر دی ہے جس کے تحت اسلام آباد کے بعد کراچی اور لاہور کو انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹس کی میزبانی ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ۔